اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبرپختونخوا کو شدید تحفظات ہیں ، وزیر اعلی پرویز خٹک
منگل 21 اپریل 2015 13:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ خوش آئند ہے لیکن خیبرپختونخوا کو شدید تحفظات ہیں ۔ اگر راستہ تبدیل کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 250 بلین بجلی کی مد میں کے پی کے کو ادا کرنے سے متعلق ملاقات کریں گے ۔ سیکرٹری لیول پر اس لحاظ سے کئی میٹنگز ہو چکی ہیں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اتحاد ہے لیکن اورآل اتحاد نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے ملکی کی ترقی میں نئے راہیں کھلیں گی ۔(جاری ہے)
چین کا اقتصادی راہداری میں مدد کرنا خوش آئند اقدام ہے لیکن پی ٹی آئی کو اقتصادی راہداری کا راستہ تبدیل کرنے پر شدید تحفظات ہیں اگر اقتصادی راہداری کا راستہ تبدیل کیا گیا تو اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے کے وفاق پر بجلی کی مد میں 250 بلین قسط بقایا ہے اور اس طرح پانی سے متعلق بھی حصہ بنتا ہے جس کے لئے سیکرٹری لیول پر میٹنگز مکمل ہو چکی ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس سلسلے میں بہت جلد ملاقات کریں گے انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اتحاد ہے لیکن اوور آل جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نہیں ہے جس کی وجہ دونوں پارٹیوں کی 10 سے 12 امیدوار کھڑے ہیں اور دونوں طرف اتحاد پر تحفظات بھی ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.