تھانہ نیو ٹاؤن میں 10لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر مقدمہ میں آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے مداخلت کا انکشاف

منگل 21 اپریل 2015 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) تھانہ نیو ٹاؤن میں 10لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر مقدمہ میں آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے مداخلت کا انکشاف ہواہے ،آئی جی آپریٹر الطاف خٹک کی جانب سے متعدد بار فون پر کہا گیا کہ جاوید قریشی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنا آئی جی طاہر عالم خان کا قریبی دوست ہے،افسران سے بات کریں لیں میں کچھ نہیں کرسکتا ایس ایچ او نیو ٹاؤن عدنان کا موقف ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء کو ذرائع سے فراہم کیے گئے ثبوت کے مطابق محمد عمر کی مدعیت میں راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جاویدقریشی میلوڈی مارکیٹ میں ہوٹل کے مالک نے 5لاکھ روپے مالیت کے دو چیک دئیے جنہیں این آئی بی بینک عیدگاہ شریف سے کیش کرانے پر ڈس آنر ہوئے جو کہ اس رقم کو معاہدہ کے تحت دینے سے انکاری ہیں مقدمہ درج کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او عدنان نے موقف اختیار کیا کہ جاوید قریشی کے ہوٹل میلوڈی مارکیٹ موجود سے کھانا صاحب کے لیے جاتا ہے اور آئی جی کے آپریٹر الطاف خٹک کے مطابق متعدد بار فون پر ہدایات جاری کی گئی ہیں جاوید قریشی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرنا وہ آئی جی صاحب کا قریبی دوست ہے اس لیے افسران سے بات کرلیں میں مقدمہ درج نہیں کرسکتا ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء کے رابطہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے متعدد بار کوشش کے باوجود جواب نہ دیا جبکہ اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری نے بھی موقف دینے سے انکار کردیا ۔