کوئٹہ : شر پسندوں کے خلاف آپریشن ، ایک شر پسند ہلاک دو گرفتار جبکہ دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 13:25

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : گزشتہ رات پسنی ائیر ٹریفک کنٹرول ریڈار پر شر پسندوں نے حملہ کیا جس کے باعث کراچی مرکز سے پسنی ریڈار کا رابطہ ممکن ہو گیا تھا. ایف سی ترجمان کے مطابق شر پسندوں کے خاتمے کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے.

(جاری ہے)

گوادر کے قریب زرین بگ میں ایف سی اور شر پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران دو اید سی اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں. تاہم شر پسندوں کے مکمل خاتمے تک سرچ آپریشن جاری رکھا جائے گا. جبکہ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بند کیے جانے والے پسنی ریڈار کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور ائیر ٹریفک کو کنٹرول کیا جا رہا ہے.