پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،شاہد خاقان عباسی خواتین سے خوش گپیاں ،کیپٹن صفدر الائیچیاں تقسیم کرتے رہے

منگل 21 اپریل 2015 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی خواتین ارکان سے خوش گپیاں جبکہ رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر ارکان میں الائیچیاں تقسیم کرتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مشترکہ اجلاس میں اجلاس کے آغاز سے قبل ارکان ایک دوسرے کے ساتھ سماجی رابطوں میں مصروف رہے اور ایک دوسرے سے مصافحے‘ معانقے اور حال احوال پوچھتے رہے اس موقع پر وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل خواتین ارکان سے گپ شپ کرتے رہے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر میل ملاقات کے دوران ارکان کا منہ کا ذائفہ خوشگوار رکھنے کیلئے الائیچیاں تقسیم کرتے رہے۔