Live Updates

آپ کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوا‘ وزیر اعظم کا عمران خان سے شکوہ

منگل 21 اپریل 2015 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چین کے صدر سے تعارف کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی جس کے جواب میں عمران خان کا موقف تھا کہ شی جن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں ۔

دھرنا ختم ہوئے 4 ماہ سے زائد گزر چکے ہیں اگر دورہ ملتوی ہونے سے دھرنے کا کوئی تعلق ہوتا تو شی جن پنگ 4 ماہ قبل پاکستان آ جاتے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے چین کے صدر کا تعارف کرایا، اس دوران جب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے چین کے صدر کا مصافحہ ہوا تو وزیر اعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر کے دورے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ انہیں تو دھرنا ختم کئے کئی ماہ گزر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر دورہ ملتوی ہونے سے دھرنے کا کوئی تعلق ہوتا تو شی جن پنگ 4 ماہ قبل پاکستان آ جاتے۔ واضح رہے کہ چین کے صدر گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے تاہم تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :