مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو پاک چائنہ تعلقات میں کر داراداکرنے پرمین آف دی میچ قراردیدیا

منگل 21 اپریل 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پاک چائنہ تعلقات کے لئے فعال اور موثر کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا خطاب دیدیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی صدر کے کامیاب دورے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر کے خطاب کے بعد سپیکر چیمبر کے سامنے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان دس منٹ تک مختلف امور پر اہم بات چیت ہوئی۔

اقتصادی راہداری کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے اپنا موقف پیش کیا جبکہ وفاقی حکومت کے ساتھ بعض مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس دوران جب اخبار نویس وہاں پہنچ گئے تو وزیراعلیٰ شہباز شریف جو انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے نے اخبار نویسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اور پوری قوم کو چینی صدر کے تاریخی اور کامیاب دورے پر مبارکباد ہو جس پر ایک اخبار نویس نے کہا کہ جناب آپ کو تو چین میں مین آف دی ایکشن کا خطاب دیا گیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمن نے برجستہ کہا کہ یہ نہ صرف مین آف دی ایکشن بلکہ مین آف دی میچ بھی ہیں جس پر زبردست قہقہہ لگایا گیا اسی دوران سپیکر سردار ایاز صادق چیئرمین سینٹ کو اپنے چیمبر سے باہر رخصت کرنے آئے ان کا سامنا وزیراعلیٰ اور مولانا فضل الرحمن سے ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے سپیکر کو مشترکہ اجلاس کے خوبصورت اور اچھے انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :