چینی صدر کا دورہ باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا‘ دونوں ملک ایک دوسرے کے دفاعی اور معاشی پارٹنر ہیں‘ ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے بے نظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری نے مزید مستحکم کیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

منگل 21 اپریل 2015 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث بنے گا‘ دونوں ملک ایک دوسرے کے دفاعی اور معاشی پارٹنر ہیں‘ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے بے نظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری نے مزید مستحکم کیا۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے چین کے صدر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ چینی صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے دفاعی اور معاشی پارٹنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی جسے بے نظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری نے مزید مستحکم کیا۔