چینی صدر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریڈ زون کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی

منگل 21 اپریل 2015 13:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت ریڈ زون کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو چینی صدر کے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ چینی صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس اور ارد گرد کی ہیلی کاپٹر کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی جبکہ ریڈ زون سے ملحقہ سیکٹرز میں آرمی کے جوان بھی تعینات رہے۔

متعلقہ عنوان :