جموں کشمیر ورکرز پارٹی مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منائے گی

منگل 21 اپریل 2015 13:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) جموں کشمیر ورکرز پارٹی مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منائے گی ۔اس سلسلہ میں تیاریاں زوروشور سے جاری ،کارکنان میں جو ش و حروش ،20ہزار ہینڈ بل اور دعوتی رقعے شاپ ٹو شاپ اور ڈور ٹو ڈور تقسیم کرنے کا عمل جاری ،مختلف مارکیٹوں اور گھروں پر پارٹی پرچم لہرائے جار ہے ہیں ۔یوم مئی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس پارٹی صدر مخدوم عالم کا شو کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

انھوں نے کہا کہ 1886میں شکاگو کے مزدوروں نے جو عظیم قربانی دی وہ کسی علاقے یا قوم کیلئے نہ تھی بلکہ پوری انسانیت کے لئے تھی ۔آج مزدوروں اور محنت کشوں کے جو بنیادی حقوق سرمایہ دار بھی تسلیم کرتے ہیں وہ اس قربانی کی وجہ سے تسلیم کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن آج بھی دنیا کی 99%آبادی کی محنت سے کمائی ہوئے دولت پر 1%سے بھی کم لوگوں کی عیاشیاں ہو رہی ہیں ۔

جموں کشمیر ورکرزپارٹی سمجھتی ہے کہ جب تک محنت کش طبقہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا نہیں کرتا اور محنت کشوں کے نظریے سے خود کو لیس نہیں کرتا اس وقت تک عام انسانوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ورکرز پارٹی کشمیر ی محنت کشوں کی نمائندہ پارٹی ہے اور یہاں نوجوانوں اور محنت کشوں میں سیاسی اور نظریاتی طور پر جدوجہد کر رہی ہے اور ہماری جدوجہددنیا بھر کے مظلوم و محکوم لوگوں کی جدوجہد سے جڑی ہوتی ہے ۔اجلاس سے رضوان کرامت ،راشد محمود ایڈووکیٹ ،ابرار سبحانی ،عابد زین ،ساجد حسین ،عاصم لودھی ،فیاض حید ر ،اعجاز احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :