پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند بحرالکاہل سے گہری اور دیوار چین سے زیادہ مضبوط ہے ‘زبیر احمد راجہ

منگل 21 اپریل 2015 13:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) راہنما مسلم لیگ ن آزادکشمیر زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند بحرالکاہل سے گہری اور دیوار چین سے زیادہ مضبوط ہے عمران خان اگر دھرنے کی سیاست نہ کرتے تو چینی صدر بھارت سے بھی پہلے پاکستان کا دورہ کرتے قومی سطح کی سوچ اور سیاست کرکٹر کا کھیل نہیں چین کے صدر کے دورے سے پاکستان کی معیشت انرجی بحران اور دفاع پر انتہائی تعمیری اور مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے آفس چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر مسلم لیگ ن کا گڑھ اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کی ریاست ہے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے وفاقی حکومت کیطرف سے اوربوں روپوں کے میگا پراجیکٹ اور مسئلہ کشمیر پر یو این او میں جراتمندانہ خطاب نے ایل او سی کے دونوں اطراف و کشمیر یوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال آزادکشمیر لینڈ سلائیڈر وکٹری حاصل کر کے حکومت سازی کرے گی اور برسر اقتدار آ کر آزاد کشمیر کے عوام کے جملہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :