چین کا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کااعلان

منگل 21 اپریل 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی شی جن پنگ نے پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا کئی علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں موقف یکساں ہے ‘ پرانی دوستی سٹریٹجک شراکت داری میں بدل رہی ہے ‘ امن پر مبنی خارجہ پالیسی ہمارا نصب العین ہے ‘پاکستان اور چین ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں ‘چین پاکستان سے باہمی اقتصادی تعاون کو مکمل تحفظ دیگا ‘پشاور سکول کا واقعہ ایک عظیم سانحہ ہے ‘دہشت گردی کا خاتمہ دو طرفہ ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے ‘ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان صف اول کی ریاست ہے پاکستانیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘چینی عوام کا پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں ‘پاک چین دوستی آنے والے وقت مزید مستحکم ہوگی ‘باہمی اعتماد پر مبنی دوستی ہمالیہ سے بلنداور سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی اور آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے ‘اقتصادی راہداری باہمی ترقی کا منصوبہ ہے ‘ پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے ‘اقتصادی ترقی کی راہ میں درپیش ہر رکاوٹ دونوں ملک مل کر دور کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے،چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے ‘پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے میں اورمیراوفد متاثر ہوا جس پر شکرگزار ہوں ،چین پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے ‘پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دینے پر آپ کا مشکور ہوں،میں پاکستان آنے کی دعوت پر شکرگزار ہوں چینی صدر نے کہاکہ مجھے پاکستانی پارلیمنٹ میں آ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں،پاکستان وہ پہلا ملک ہے میں نے جس کا اس سال دورہ کیا۔

چینی صدر نے کہاکہ پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی متاثرکن ہے پاکستانی چین کے اچھے دوست،اچھے پڑوسی اور اچھے بھائی ہیں ,پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد پر قائم ہے ‘پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند،سمندر سے گہری اورشہد سے میٹھی ہے ‘پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد پر مبنی ہے،چینی عوام کا پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا تحفہ لایا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسے وقت میں چین کیلئے فضائی راستہ کھولا،مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھا چینی عوام پاکستانی عوام کو اچھا دوست،ہمسایہ اور اچھا شراکت دار سمجھتے ہیں،پاکستانی عوام مہربان ،بہادر اور عظیم ہیں شی چن پنگ نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیب وتمدن کا حامل ہے انہوں نے خطے اوردنیامیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بڑے خطرات میں اپنی خودمختاری اورجغرافیائی حدودکادفاع کیا،پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا ملک ہے چین کے عوام پاکستان کیساتھ ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہیں ۔چینی صدر نے کہا کہ پاکستان چین کیساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنیوالا پہلامسلم ملک اور نئے چین کو تسلیم کرنیوالا پہلا ملک تھا،چین کوجب بھی ضرورت پڑی پاکستان نے بڑی محبت سے مدد کی آج ہزاروں پاکستانی چینی انجینئرز کیساتھ ملکرکئی منصوبوں پرکام کررہے ہیں،جب چین قدرتی آفات میں گھرا تو پاکستان نے ہی چین کا ساتھ دیا،پاکستان اور چین کی دوستی حقیقی معنوں میں سدا بہار ہے۔

شی چن پنگ نے آرمی پبلک اسکول پشاورمیں دہشت گردی کو ایک عظیم سانحہ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ 2010میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے نمٹنے کیلئے چین نے بھرپورمددکی،ہم عظیم دوست اور عظیم پڑوسی ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ یمن میں محصور پاکستانیوں اور چینی شہریوں کو دونوں ملکوں نے باہمی تعاون سے نکالا۔چین اور پاکستان امن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

چین پاکستان میں معاشی ترقی اور استحکام کا خواہاں ہے،چاہتے ہیں پاکستان اور چین کے نوجوانوں کے درمیان رابطوں کو فروغ حاصل ہو۔چین فاٹامیں ازسرنو تعمیر کے منصوبوں میں پاکستان کی پوری مدد کریگا۔ترقی اور امن پر مبنی خارجہ پالیسی ہمارا نصب العین ہے۔گوادر پورٹ کو جدید بنانا چین کا اہم منصوبہ ہے چین سمجھتا ہے کہ پاکستان کی مدد چین کی اپنی مدد ہے ،قدرتی آفات اور مشکلات میں پاکستان نے ہمیشہ ساتھ دیا ،پاکستان اور چین دونوں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان اور چین کیدرمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے دورے ہونے چاہئیں،پاک چین دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے،دونوں ممالک ثقافت،تاریخ اور روایات کے بندھن میں بندھے ہیں،پاکستان کیلئے ایشین ٹائیگرز بننے کے مواقع موجود ہیں۔پاکستان اور چین کو مل کر سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا،ایشیا میں اقتصادی ترقی پاکستان اور چین کی منزل ہے،چین پاکستان کوغیرروایتی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد کررہا ہے،چین پاکستان کی افغان پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی راہداری کے متعدد منصوبوں پردستخط ہوئے۔پاکستان اور چین کے عوام ایک خاندان کی مانند ہیں، چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی چین نے آگے بڑھ کر مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی آنیوالے وقت میں مزید مستحکم ہوگی ، پاکستان چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہو رہا ہے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں ،اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام علاقے مستفید ہوں گے،ترقی اور امن پر مبنی خارجہ پالیسی ہمارا نصب العین ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پارلیمنٹ دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی اسٹریٹجک پارٹرشپ میں بدل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے، پاکستان اور چین کی دوستی نسلوں پرمشتمل ہے ‘دوستی کو مزید مستحکم بنا کر اگلی نسلوں کو منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے

متعلقہ عنوان :