انگلش کلب کرکٹر لیونگ کا تیز ترین ٹرپل سینچری کا ریکارڈ

منگل 21 اپریل 2015 13:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) انگلش کلب کرکٹرلیام لیونگ اسٹون نے ایک سو اڑتیس گیندوں پر تین سو پچاس رنز بناکرون ڈ ے کرکٹ میں تیزترین ٹرپل سنچری اور سب سے بڑی انفرادی اننگز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔رائل لندن کلب چیمپیئن شپ کے میچ میں چھکوں اورچوکوں کی برسات ہوگئی، نینٹ وچ کلب کے بیٹسمین لیام لیونگ اسٹون نے مخالف ٹیم کے بالرز کا بھرکس نکال دیا۔

(جاری ہے)

لیونگ اسٹون نے صرف ایک سو اڑتیس گیندوں پر تین سو پچاس رنزبناکر تیزترین ٹرپل سنچری اور سب سے بڑی انفرادی اننگز کے عالمی ریکارڈ پرقبضہ جمالیا۔ انگلش کاؤنٹی لنکا شائرکی سیکنڈٹیم کی نمائندگی کرنیوالے لیام نے بھارت کے نکھیل یش سوریندرم کا ریکارڈ توڑڈالا جوانہوں نے دوہزارآٹھ میں اسکول میچ میں تین سو چونتیس رنزبناکرقائم کیا تھا،، لیونگ اسٹون نے اننگز میں چونتیس چوکے اور ستائیس چھکے لگائے۔

متعلقہ عنوان :