سیکیورٹی کے باعث اسلام آباد کے دفاتر میں حاضری انتہائی کم رہی

منگل 21 اپریل 2015 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری نیم سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کی حاضری سیکیورتی کے باعث انتہائی کم رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورے کے موقع پر دفاتر میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر اور روٹ لگنے سے ملازمین کی حاضری انتہائی کم رہی۔ ریڈ زون میں وفاقی سیکرٹریٹ میں بھی بعض سینئر افسران غیر حاضر تھے۔

(جاری ہے)

جس سے معمول کے سرکاری کام متاثر ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی محتسب سیکرٹریت کے ملازمین کو بھی آدھے دن کی رخصت دی گئی۔ ریڈ زون میں ہائی سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے زیادہ تر سٹاف گھر میں ہی رہا۔ وفاقی محتسب کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ میں انتہائی کم حاضری رہی اس لئے انتظامیہ وی آئی پی موومنٹ سے قبل ہی ملازمین کو آدھے دن کی چھٹی دیدی۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ملازم نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر سیکیورٹی اور روٹ اور ٹریفک جام دیکھ کر چھٹی کر لی۔

متعلقہ عنوان :