چینی صدر سپیکر اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے ہمراہ اراکین پارلیمنٹ سے ہاتھ ملانے کیلئے ایوان میں گئے

منگل 21 اپریل 2015 13:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چینی صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے خطاب کے بعد ایوان سے ہاتھ ملانے کیلئے چینی صدر سپیکر اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے ہمراہ اراکین پارلیمنٹ سے ہاتھ ملانے کیلئے ایوان میں گئے سب سے پہلے چینی صدر نے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی سے ہاتھ ملایا اور آخر میں محمود خان اچکزئی سے مصافحہ کیا ۔