چینی صدر کے دورے سے پاک چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا ،سید خورشید شاہ

منگل 21 اپریل 2015 13:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے اور ایوان میں آنے پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں اس دورے سے پاک چین کے تعلقات کو فروغ ملے گا اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ہر شعبہ زندگی زندگی میں تعلقات کو فروغ پائیں گے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مستحکم ہوں گے بے نظیربھٹو آصف زرداری اور ذوالفقار بھٹو نے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے دونوں ملکوں کے تعلقات قابل اعتماد ہیں اور کسی شک وشبہ سے بالاتر ہیں جو مستقبل میں مزیدبہتر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :