تہمینہ دولتانہ نے مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر مجمع لگا دیا ۔ لیگی اراکین پارلیمنٹ کو جمع کر کے تقریر کرتی رہیں

منگل 21 اپریل 2015 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) مسلم لیگ ( ن ) کی رکن تہمینہ دولتانہ نے مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر مجمع لگا دیا ۔ لیگی اراکین پارلیمنٹ کو جمع کر کے تقریر کرتی رہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل مسلم لیگ ( ن ) کی رکن تہمینہ دولتانہ لیگی اراکین پارلیمنٹ کو جمع کر کے مجمع لگا دیا اور ان کے ساتھ بہت دیر تک تقریر کرتی رہیں ۔ صدر کی آمد سے چند سیکنڈ قبل انہوں نے اپنی محفل پرخاست کر دی ۔

متعلقہ عنوان :