پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اورسمندر سے گہری ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

منگل 21 اپریل 2015 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے،چینی صدر کوپارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردار ایاز صادق چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہ کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کا موجودہ پارلیمنٹ سے یہ پہلا خطاب ہے۔

۔ چین کے موجودہ صدر چوتھے چینی لیڈر ہیں جو خطاب کر رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کی دوستی کا عکس ہے یہ برادارانہ ملک کا دورہ ہے ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں دونوں ملکوں کی لیڈر شپ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں ۔ پارلیمنٹ کا سولر انرجی منصوبہ کا افتتاح آپ نے کیا اس سے مزید تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ آپ کا خطاب دنیا کے موجودہ حالات میں آپ کا خطاب اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :