دونوں ممالک کی خاتون اول کی ایوان میں آمد،خواتین پارلیمنٹ کا شاندار استقبال

منگل 21 اپریل 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں ممالک کی خاتون اول نے ایوان میں ایک ساتھ شرکت کی ،مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر چینی صدر شی چن پنگ کا خطاب سنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل چینی خاتون اول پنگ لیوآن اور وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز ایوان میں اکٹھی آئیں تو خواتین اراکین اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کا پرجوش استقبال کیا ،چینی خاتون اراکین اسمبلی کے ساتھ گھل مل گئیں اور گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کرتی رہیں ،چینی خاتون اول اور کلثوم نواز نے ایوان میں مہمانوں کیلئے مختص کی گئی نشستوں پر بیٹھ کر چینی صدر شی چن پنگ کا خطاب سنا ۔

متعلقہ عنوان :