چین کاآزاد کشمیر کے ساتھ ائیرپورٹ کی تعمیر سے بھارت پریشان
منگل 21 اپریل 2015 12:58
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ اور برطانوی اخبار”دی میل“ کے مطابق چین آزاد کشمیر کے ساتھ ملحقہ سرحد پرائیرپورٹ بنا رہا ہے،دنیا کے سب سے بلند ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میں پامیر کے مقام پر چین کے ائیرپورٹ بنانے کے اعلان سے بھارت پریشان ہو گیا،سنکیانگ ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ ائیر پورٹ سطح سمندر سے32سو میٹر بلندی پر تعمیر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق چین کے ہائی ویز، ریلوے لائنوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت آزاد کشمیر میں مستقل بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی پر نئی دہلی نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بھارت اور پاکستان کے درمیان متعلقہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے ہندوستان کو فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق چین کی طرف سے پاکستانی کشمیر کی سرحد کے ملحقہ شہر سنکیانگ میں دفاعی لحاظ سے اہم اور زیادہ اونچائی کے حامل پامیر سطح مرتفع پر پہلی مرتبہ ہوائی اڈے کی تعمیر کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
یہ ہوائی اڈہ دور دراز علاقے میں رسائی کے لئے انتہائی اہم ہوگا۔ ہوائی اڈے کی اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ساتھ چین ہوائی اڈے کو استعمال کر کے دور دراز علاقے میں تیزی سے وسائل کو منتقل کرے گا۔چینی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق Tashkurgan میں بلند سطح مرتفع پر سب سے پہلا ہوائی اڈہ ہے۔آزاد کشمیر میں داخل ہونے سے قبل قراقرم ہائی وے پرچین کا یہ آخری اہم مقام ہے۔چین کی سول ایوی ایشن انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی کی طرف سے ماہرین گزشتہ ہفتے ائیرپورٹ کی جگہ کے تعین کے لئے تین شارٹ لسٹڈ جگہوں کا دورہ کرنے کے لئے تاشکرغن آئے۔چین ماضی میں کئی ایسے ائیرپورٹس تعمیر کرچکا ہے جن کی سطح سمندر سے2480میٹر بلندی رہی۔لیکن سنکیانگ میں یہ پہلی بار تعمیر ہوگا۔ تاشکرغن پچاس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا شہر ہے۔یہ شہر 46ارب ڈالر کی اقتصادی راہداری کی تعمیر سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔یہ شہر گوادر سے منسلک ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.