چینی صدر کا خطا ب ، ڈائس اور سپیکر ڈائس کو تازہ پھولوں کے خوبصورت گلدستوں سے سجایا گیا

منگل 21 اپریل 2015 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر کے پارلیمنٹ سے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ڈائس اور سپیکر ڈائس کو تازہ پھولوں کے خوبصورت گلدستوں سے سجایا گیا تھا جس کی خوبصورت خوشبو نے پورے ایوبان کو مہکا رکھا تھا منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چینی صدر کی آمد سے قبل ڈائس اور سپیکر ڈائس کو 5 خوبصورت تازہ پھولوں کے گلدستوں سے سجایا گیا تھا جس میں گلاب ، چمبیلی اور گلہڑ کے پھول سجائے گئے تھے تازہ پھولوں کی خوشبوں نے پورے ایوان کو مہکا دیا تھا ۔