وانا میں خوجل خیل قبائل نے روایات برقراررکھنے کیلئے قومی مجرم کا گھر مسمار کردیا

منگل 21 اپریل 2015 12:28

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)جنوبی وزیرستان وانا میں خوجل خیل قبائل نے روایات برقراررکھنے کیلئے قومی مجرم کا گھر مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے قبل اصغرخان بنوچی نے اخترمحمد نامی شخص ذاتی دشمنی کے تحت گومل زام روڈ بمقام گردائی ڈوگ میں قومی مہلت کے دوران قتل کردیاگیاتھا،جس کی پاداش میں قوم خوجل خیل نے اصغرخان کو قومی مجرم قرار دے کر20لاکھ روپے جرمانہ اور قلعہ نامہ گھرکو گزشتہ روز مسمار کردیاگیا۔اور قوم نے یہ بھی واضح کردیاکہ قوم خوجل خیل نے متفقہ طورپر ہر قسم کے معاملات پر عیدالفطرتک پابندی اور مہلت رکھی تھی۔اس لیے مذکورہ شخص کا گھر مسمار کردیاگیا۔اور مذکورہ مدت تک تمام معمالات پرپابندی برقرار رہے گی-