چینی صدر کا خطاب چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے گیلری میں بیٹھ کر خطاب سنا

منگل 21 اپریل 2015 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء)چینی صدر شی جن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دور ان چاروں صوبائی وزراے اعلیٰ ‘ مسلح افواج کے سربراہان ‘ سفارتکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی چینی صدر کا خطاب سنا ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کے مشترکہ اجلاس کے دور ان مہمان گیلری میں چاروں وزرائے اعلیٰ میاں شہباز شریف ‘ڈاکٹر عبد المالک ‘ قائم علی شاہ ‘ پرویز خٹک ‘ مسلح افواج کے سربراہان چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے گیلری میں بیٹھ کر چینی صدر کا خطاب سنا