چینی صدر کا خطاب ‘ چین کی خاتون اول سمیت 60 رکنی وفد نے بطور مہمان خطاب سنا

منگل 21 اپریل 2015 12:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر شی جن پنگ کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دور ان چین کی خاتون اول سمیت 60 رکنی وفدنے بطور مہمان چینی صدر کا خطاب سنا اچینی خاتون اول نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعظم گیلری میں بیٹھ کر چینی صدر کا خطاب سنا اس موقع پر مریم نواز شریف اور دیگر مہمان بھی موجود تھے خواتین ارکان پارلیمنٹ نے اجلا س شروع ہونے سے قبل چینی اور پاکستانی خاتون اول سے گیلری میں جا کر مصافحہ کیا چین کیلئے پاکستانی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کے جواب میں چینی خاتون اول روایتی انداز میں شکریہ ادا کرتی رہیں

متعلقہ عنوان :