اسلام‌آباد : چینی صدر کو نشان پاکستان دینے کی تقریب، وزیر اعظم سمیت آرمی چیف بھی ایوان صدر میں موجود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 12:08

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : ایوان صدر میں چینی صدر شی چنگ پن کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ 'نشان پاکستان ' سے نوازا جائے گا، تقریب ایوان صدر میں گی جس کے لیے ایوان صدر میں چئیر مین سینیٹ، وفاقی کابینہ کے اراکین، اسپیکر ایاز صادق، وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی بھی ایوان صدر میں موجود ہیں جبکہ چینی خاتون اول اور چینی وفود بھی چینی صدر کے ہمراہ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں شامل ہونے کے لیے موجود ہے. چینی صدر کو صدر ممنون حسین کی جانب سے اعزاز سے نوازا جائے گا.

متعلقہ عنوان :