اسلام آباد : پاک چین دوستی کی بنیاد ذوالفقار بھٹو نے رکھی، چینی صدر اور وفود کی پاکستان‌آمد ہمارے کے اعزاز کی بات ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 11:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر اور وفود کی پاکستان آمد ہمارے لیے قابل اعزاز بات ہے، ان سب کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں. ان کا کہنا تھا کی چین کے لیے محبت اور پیار ہمارے دلوں میں موجود ہے، ذوالفقار بھٹو نے پاک چین داستی کی بنیاد رکھی تھی. انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ، دوستی اور ترقی میں اضافی کا ضامن ہے.