چینی صدر کا پارلیمنٹ ہاوٴس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح

منگل 21 اپریل 2015 11:48

چینی صدر کا پارلیمنٹ ہاوٴس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جب چین کے صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو معزز مہمان نے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کیا۔ منصوبے کے افتتاح سے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت شمسی توانائی پر منتقل ہوجائے گی۔ افتتاح کے وقت وزیراعظم نواز شریف ‘ چیئرمین سینٹ رضا ربانی‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر کئی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :