لاہور : نادرا عملے کی بد سلوکی، شہری سراپا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 11:47

لاہور : نادرا عملے کی بد سلوکی، شہری سراپا احتجاج

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : نادرا عملے کی بد سلوکی کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ نادرا کا عملہ ہم سے بد تمیزی کرتا ہے اور سارا دن لائن میں رہنے کے بعد بھی ہمیں مایوسی اور ذلالت کے علاوہ کچھ نہیں ملتا.

(جاری ہے)

سمن آباد میں واقعہ نادرا آفس کا عملہ بھی شہریوں کے ساتھ تلخ کلامی کرتا ہے جس سے تنگ آ کر شہری سراپا احتجاج ہیں.

شہریوں نے بتایا کہ ہم صبح 9 بجے سے لائن میں لگے تھے جبکہ عملہ ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا، انتظار کرتے کرتے جب دفتر کا وقت ختم ہوا تو منتظرین آگ بگالا ہو کر احتجاج کرنے لگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نادرا نے بھی شہریوں کو سہولیات کی بجائے ٹال مٹول کی روش اختیار کر لی ہے اعلیٰ حکام کو چاہئیے کہ نادرا کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لیں.

متعلقہ عنوان :