پاک چین معاہدوں پر بھارتی میڈیا سمیت فوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں

پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے،بھارتی میڈیا بھارتی فوج کی پاک چینی معاہدوں پر گہری نظرہے، دفاعی شعبہ جات میں تعاون اور آبدوزوں کی فروخت کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے،بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون کی گفتگو

منگل 21 اپریل 2015 11:45

پاک چین معاہدوں پر بھارتی میڈیا سمیت فوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) پاکستان اورچین میں 46 ارب ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہونے اورابھی اس کی سیاہی بھی نہ سوکھ پائی تھی کہ سرحد کے اس پار بھارتی میڈیا اورفوج کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان او رچین میں 46ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اورابھی اس دستخط کی سیاہی بھی نہیں سوکھ پائی تھی کہ بھارتی میڈیا نے چینی صدر کے دورے پر نکتہ چینی شروع کردی اورجب اسے کچھ نہ ملا تو وہی اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہنا شروع کردیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال کے باعث چین کو اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہئے۔

پاکستان اورچین کے درمیان دفاعی معاہدوں پر جہاں اس کے حکمرانوں کے پیٹ میں مروڑیں اٹھنا شروع ہوجاتی تھی وہیں اس کی فوج کی نیندیں بھی حرام ہو گئیں اوراس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اس کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون نے کہا کہ بھارتی فوج کی پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر گہری نظرہے اور خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ جات میں تعاون اور آبدوزوں کی فروخت کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :