چینی صدر کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،وزیراعظم سمیت چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے استقبال کیا

منگل 21 اپریل 2015 11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) چین کے صدر شی چن پنگ کی منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر وزیراعظم نواز شریف چیئرمین سینٹ رضا ربانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

مہمان صدر کی آمد پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے وفد کا مہمان صدر سے تعارف بھی کرایا۔