اصغر ستانکزئی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

منگل 21 اپریل 2015 11:23

اصغر ستانکزئی افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اپریل۔2015ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے محمد نبی کے مستعفی ہونے کے بعد اصغر ستانکزئی کو اپنی قومی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

28 سالہ ستانکزئی اب تک 43 ایک روزہ میچز اور 13 ٹی ٹونٹی میچز میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں ، یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کے کانفرنس ہال میں محمد نبی نے پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :