چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں: وزیراعظم

منگل 21 اپریل 2015 11:22

چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا تاریخی ہمسائے کی آمد پر انکے شکر گزار ہیں چینی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں چینی صدر جتنے اپنے ملک میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں بھی ہیں ۔ پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈر ایوان میں موجود ہیں جو آپکو خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان اور چین حقییقی معنوں میں آئرن برداراز ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ون چاینہ پالییسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا چین کی سیکورٹی پاکستان کی سیکورٹی ہے۔ چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :