اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر نے پارلیمنٹ اراکین سے مصافحہ کیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 11:15

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اپریل 2015 ء) : چینی صدر دو روزہ دورے پر گذشتہ روز پاکستان پہنچے تھے. آج انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا.

(جاری ہے)

پاارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کی مناسبت سے کہا کہ علامہ اقبال نے شعور پیدا کیا انہوں نے کہا تھا کہ چین ایک دن بڑی طاقت بن کر ابھرے گا. پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد چینی صدر نے شی چنگ پن نے پہلی نشستوں پر بیٹھے پارلیمنٹ اراکین سے مصافحہ بھی کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق موجود تھے. جو انہیں اراکین پارلیمنٹ سے متعارف کروا رہے تھے. چئیر مین سینیٹ رضا ربانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

متعلقہ عنوان :