چین کاآزاد کشمیر کے ساتھ ائیرپورٹ کی تعمیر سے بھارت پریشان
منگل 21 اپریل 2015 11:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل2015ء) بھارتی اخبار’’انڈیا ٹوڈے‘‘ اور برطانوی اخبار’’دی میل‘‘ کے مطابق چین آزاد کشمیر کے ساتھ ملحقہ سرحد پرائیرپورٹ بنا رہا ہے،دنیا کے سب سے بلند ترین پہاڑی سلسلے کوہ ہندوکش میںپامیر کے مقام پر چین کے ائیرپورٹ بنانے کے اعلان سے بھارت پریشان ہو گیا،سنکیانگ ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ ائیر پورٹ سطح سمندر سے32سو میٹر بلندی پر تعمیر ہوگا ۔
رپورٹ کے مطابق چین کے ہائی ویز، ریلوے لائنوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت آزاد کشمیر میں مستقل بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی پر نئی دہلی نے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا بھارت اور پاکستان کے درمیان متعلقہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے ہندوستان کو فکر مند نہیںہونا چاہئے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق چین کی طرف سے پاکستانی کشمیر کی سرحد کے ملحقہ شہر سنکیانگ میں دفاعی لحاظ سے اہم اور زیادہ اونچائی کے حامل پامیر سطح مرتفع پر پہلی مرتبہ ہوائی اڈے کی تعمیر کا منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
یہ ہوائی اڈہ دور دراز علاقے میں رسائی کے لئے انتہائی اہم ہوگا۔ ہوائی اڈے کی اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ساتھ چین ہوائی اڈے کو استعمال کر کے دور دراز علاقے میں تیزی سے وسائل کو منتقل کرے گا۔چینی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق Tashkurgan میں بلند سطح مرتفع پر سب سے پہلا ہوائی اڈہ ہے۔آزاد کشمیر میں داخل ہونے سے قبل قراقرم ہائی وے پرچین کا یہ آخری اہم مقام ہے۔چین کی سول ایوی ایشن انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی کی طرف سے ماہرین گزشتہ ہفتے ائیرپورٹ کی جگہ کے تعین کے لئے تین شارٹ لسٹڈ جگہوں کا دورہ کرنے کے لئے تاشکرغن آئے ۔چین ماضی میں کئی ایسے ائیرپورٹس تعمیر کرچکا ہے جن کی سطح سمندر سے2480میٹر بلندی رہی۔لیکن سنکیانگ میں یہ پہلی بار تعمیر ہوگا۔ تاشکرغن پچاس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کا شہر ہے۔یہ شہر 46ارب ڈالر کی اقتصادی راہداری کی تعمیر سے اہمیت اختیار کر گیا ہے۔یہ شہر گوادر سے منسلک ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.