شاعر مشرق علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 77 سال گزر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 11:01

شاعر مشرق علامہ اقبال کو ہم سے بچھڑے 77 سال گزر گئے

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 اپریل 2015ء) : یوم ھٰذا علامہ محمد اقبال کی برسی ہے جنہیں ہم سے بچڑے 77 سال ہو گئے ہیں. عمالہ اقبال مفکر پاکستان اور شاعر مشرق ہیں جن کو بیویو صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے علامہ اقبال 9 نومبر 1877 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے.

(جاری ہے)

علامہ اقبال اردو اور فارسی زبان میں شاعری کرتے تھے ، ان کی شاعری میں اسلام رجحان دیکھنے کو ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو دور جدید کا صوفی سمجھا جاتا ہے ان کا پیش کردہ نظریہ پاکستان ہی بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا. علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو بیدار کر کے ایک الگ وطن کا خواب دکھایا لیکن افسوس خود یہ خواب پورا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے.

متعلقہ عنوان :