اسلام‌آباد : پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چینی صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اپریل 2015 10:49

اسلام‌آباد : پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چینی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21 اپریل 2015ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چینی صدر کوپارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغازتلاوت قرآن پاک سےہوا۔

(جاری ہے)

اسپیکر اسمبلی ایاز صادق چینی صدر شی چن پنگ کی پالیمنٹ آمد پر کہا کہ کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کا موجودہ پارلیمنٹ سے یہ پہلا خطاب ہے۔ جبکہ چینی صدر کی ایوان میں آمد پراراکین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ڈیسک بجاکر زبردست استقبال کیا۔اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی.