بتایا جائے چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا صرف پنجاب کا؟ : الطاف حسین

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 اپریل 2015 00:24

بتایا جائے چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یا صرف پنجاب کا؟ : الطاف ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کہ آیا کہ چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا ہے یہ صرف پنجاب کا؟ تفصیلات کے مطابق جناح گراوَنڈ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں یوں معلوم ہوتا ہے جیسے چینی صدر نے پاکستان کا نہیں بلکہ صرف پنجاب کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ چینی صدر کی آمد کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وہاں کیوں موجود تھے اور باقی تمام صوبوں کے وزراء اعلی کیوں موجود نہ تھے؟ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر کی آمد پر جس طرح سے شاندار استقبال کیا گیا وہ یقینی طور پر تعریف کےلائق ہے۔