مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اے آر وائی چینل سے استعفی دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 23:09

مشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اے آر وائی چینل سے استعفی دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) کھرہ سچ نامی پروگرام سے شہرت حاصل کرنے والےمشہور اینکر پرسن مبشر لقمان نے اے آر وائی چینل سے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حکومت اور عدلیہ پر تنقید کے باعث عدالت میں اے آر وائی چینل کیخلاف بننے والے کیسز کا باعث مبشر لقمان اور اے آر وائے چینل انتظامیہ کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد مبشر لقمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چینل سے استعفی دے کر اپنے پروگرام کھرہ سچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مبشر لقمان کی نئے آنے والے چینل بول کی انتظامیہ سے بھی بات چیت جاری ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بول چینل جوائن کرلیں گے۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ کسی چینل کو جوائن نہیں کرلیتے تب تک وہ حکومت کی کرپشن پر سے پردہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اٹھاتے رہیں گے۔