مشترکہ اجلاس، صبح8:30پرقومی اسمبلی کے گیٹ نمبر1سے داخلہ بندکردیاجائے گا،سپیکرقومی اسمبلی کی ممبران کو ہدایت

پیر 20 اپریل 2015 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے پیرکے روزقومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے لئے ہدایت دیتے ہوئے ممبران قومی اسمبلی کوبتایاکہ صبح8:30پرقومی اسمبلی کے گیٹ نمبر1سے داخلہ بندکردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ممبران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایوان کے اندروقت پرپہنچ جائیں تاکہ قومی اسمبلی کامشترکہ اجلاس بروقت شروع کیاجائے کیونکہ چین کے صدرنے خطاب کرناہے اوران کاوقت انتہائی قیمتی ہے ،تمام ممبران سے کہاگیاہے کہ وہ 9بجے ایوان کے اندرتشریف لے آئیں تاکہ اجلاس بروقت شروع ہوجائے ۔سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پرمسائل کاشکارہونے والے ممبران قومی اسمبلی سے معذرت بھی کی

متعلقہ عنوان :