پاکستان کو گیس کی ضرورت ہے، گزشتہ تین حکومتوں نے کوشش کی لیکن ناکام رہیں،شاہد خاقان عباسی
اگر گیس کا معاملہ حل ہوجاتا تو بجلی کا مسئلہ حل ہوجاتا،پونے دوسالوں میں حکومت نے ایل این جی گیس کی درآمد کا فیصلہ کیا،دنیا میں35 ایل این جی ٹرمینل ہیں پاکستان نے11ماہ میں ٹرمینل تیار کرلیا چیلنج کر تے ہیں حکومت ایل این جی میں کرپشن پر مناظرہ کرنے کو تیار ہے،دنیا کا کوئی ملک ڈیزل سے بجلی تیار کرنے کو تیار نہیں،اس لئے ہم نے ایل این جی سے بجلی پیدا کررہے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ایل این جی پر بحث سمیٹتے ہوئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا
پیر 20 اپریل 2015 22:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ایوان بالامیں پیر کے روز وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گیس کی ضرورت ہے، گزشتہ تین حکومتوں نے کوشش کی لیکن ناکام رہیں،اگر گیس کا معاملہ حل ہوجاتا تو بجلی کا مسئلہ حل ہوجاتا،پونے دوسالوں میں حکومت نے ایل این جی گیس کی درآمد کا فیصلہ کیا،دنیا میں35 ایل این جی ٹرمینل ہیں پاکستان نے11ماہ میں ٹرمینل تیار کرلیا،حکومت کی کوئی سرمایہ کاری نہیں کی دنیا میں سب سے کم قیمت پر ٹرمینل تیار ہوا،66 سینٹ کے این پر تیار ہوا،حکومت چیلنج کرتی ہے کہ ایل این جی میں کرپشن پر مناظرہ کرنے کو تیار ہے،400کیوبک سینٹ کے ٹرمینل کا کنٹریکٹ ہے،ڈیزل سے ریپلیس کیا جائے گا،1000ملین ڈالر کی سوچنگ ہے،دنیا کا کوئی ملک ڈیزل سے بجلی تیار کرنے کو تیار نہیں،اس لئے ہم نے ایل این جی سے بجلی پیدا کررہے ہیں،دیگر ذرائع سے40فیصد کم لاگت پر بجلی پیدا کی جائے گی،ڈھائی ارب ڈالر کی بچت ہوگی،وقت آنے پر سینٹ کے سامنے لے آئیں گی،کنٹریکٹ پر دستخط نہیں ہوئے ابھی قیمتوں کا تعین باقی ہے،حکومت پٹرول کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت کا تعین کیا جائے گا،جیسے قیمت کا تعین کیا جائے گا،ایوان میں پیش کردی جائے گی،قیمت ایشیاء کی سب سے کم قیمت ہوگی،ایل این جی کی قیمت تیل کے ساتھ وابسطہ ہے،جسے تیل کی قیمت کم ہوگی ایل این جی قیمت بھی کم ہوگی،ملک کی کل پیداوار کے10فیصد اضافی گیس ملے گی،حکومت36 سومیگاواٹ بجلی کے یونٹ لگا رہی ہے،اس سے سالانہ30لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،2ارب ڈالر کی بچت ہوگی،ایل این جی کا معاہدہ مستقل بنیادوں پر بچت کا ذریعہ بنے گا،یہ اقدام اگر چند سال پہلے اٹھا لئے جاتے تو آج بجلی کا بحران نہ ہوتا۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.