چینی صدر کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں، دہشتگردی ، دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیا

چینی صدر نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا

پیر 20 اپریل 2015 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں دہشتگردی ، دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چینی صدر نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چینی صدر شی چن پنگ سے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیف آف نیول سٹاٹ ایڈمرل ذکاء اﷲ اور چیف آف ریئر سٹاف سہیل امان نے ملاقات کی جس میں ان رہنماؤں کے درمیان پاک چین دوطرفہ اور دفاعی تعلقات ، دہشتگردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چینی صدر نے اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں پا ک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔

دریں اثناء چینی صدر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین دفاعی تعلقات ، دفاعی شعبوں میں تعاون اور دیگر اہم علاقائی امو رسمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔