پاکستان اورچین کے درمیان 45ارب ڈالرسے زائد51معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط

معاہدوں پردستخط کی تقریب میں چینی صدرشی اوروزیراعظم نوازشریف کی شرکت دونوں رہنماؤں نے جھلملاتے گلاب پرہاتھ رکھ کر5منصوبوں کاافتتاح کیااور8منصوبوں کی نقاب کشائی بھی کی

پیر 20 اپریل 2015 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان اورچین کے درمیان 45ارب ڈالرسے زائد مالیت کے 51معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوگئے ،معاہدوں پردستخط کی تقریب میں چین کے صدرشی چن ینگ اوروزیراعظم محمد نوازشریف نے شرکت کی ۔چینی صدراوروزیراعظم نے جھلملاتے گلاب پرہاتھ رکھ کر5منصوبوں کاافتتاح کیااور8منصوبوں کی نقاب کشائی بھی کی ۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز،احسن اقبال اوراسحاق ڈارنے چینی وزیرخارجہ کے ساتھ معاہدوں پردستخط کئے ،چین اورپاکستان کے درمیان جن معاہدوں پردستخط کئے گئے ان میں اقتصادی راہداری کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چوتھے اجلا س کے انعقاد،کراچی اورلاہورموٹروے کی تعمیرکی مفاہمتی یادداشت ،گوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورپائپ لائن منصوبے کافریم ورک شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے حکام نے گوادرہسپتال ،ڈیجیٹل ٹریٹری میڈیابراڈکاسٹ ایف ایم 98دوستی چینل معاہدوں پردستخط کئے گئے ۔چین اورپاکستان کے درمیان منشیات کی روک تھام کامعاہدہ بھی طے پایا۔51معاہدوں میں سے 30کاتعلق اقتصادی راہداری سے ہے پاکستان اورچین کاہوا،کوئلے اورپانی سے 9ہزارمیگاواٹ سے زائدکے منصوبے شروع کرنے کے معاہدوں ،مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے ۔ریلوے کی ترقی اورائیرلائنزمیڈیا،بینکاری گوادرمیں ائیرپورٹ کی تعمیرکے منصوبوں پربھی دستخط کئے گئے

متعلقہ عنوان :