صدر ممنون حسین22اپریل کو ترکی کا دورہ کریں گے

ترک حکام سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے بحران پر تبادلہ خیال کرینگے

پیر 20 اپریل 2015 22:44

صدر ممنون حسین22اپریل کو ترکی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین22اپریل کو ترکی کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین22اپریل بروز بدھ ترکی کا دورہ کرینگے،دورے کے دوران صدر ممنون حسین ترکی کے صدر اور وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات اور خاص کر یمن کے موجودہ بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال کرینگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں سعودی عرب فوج نہ بھیجنے کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے کے بعد پاک سعودی عرب کے تعلقات تناؤ کا شکار ہوچکے ہیں،باوجود اس کے کہ پاکستان نے سعودی عرب کو کسی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے فوجی امداد کی یقین دہانی کرائی ہیں جبکہ یمن کی صورتحال پر ثالثی کے کردار کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :