پرویز مشرف حیدرآباد میں سیاسی قوت کا جلوہ دکھائینگے ،یکم مئی کو حیدرآباد کا جلسہ انقلاب و تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا

حیدرآبادوسندھ کے عوام مشرف سے اپنی محبت کا ثبوت دینگے‘ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین اور شہاب الدین کابیان

پیر 20 اپریل 2015 22:42

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہاہے کہ پرویز مشرف نے قومی سیاسی صورتحال کے پیش نظر عوامی اجتماعات کے ذریعے اپنی عوامی قوت کے اظہار کا فیصلہ کرلیا ہے اور آل پاکستان مسلم لیگ نے اس مقصد کیلئے یکم مئی کو حیدرآباد میں ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آل پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کی صدارت میں ہوا جس میں سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید‘ڈاکٹر غلام مجتبیٰ میمن‘ ریاض رند ‘جمیل احمد ‘ محمد مشرف ‘ اسلم مینائی ‘ محمد سلیمان ‘ فہمیدہ جاکھرانی ‘ یاسر خان‘کراچی ڈویژن کے صدر مصطفی مرزااور حیدرآباد ڈویژن کے صدرکے علاوہ دیگر صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوامی و سیاسی قوت کے اظہار اور پرویز مشرف کے چاہنے والوں کو یکجا و متحدکرنے کیلئے یکم مئی کو حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں جس میں سندھ بھر سے پرویز مشرف کے چاہنے والے شرکت کرینگے ۔ اے پی ایم ایل قائدین و رہنماؤں کو توقع ہے کہ حیدرآباد کا جلسہ عام قومی سیاست میں انقلاب و تبدیلی کا اظہار ‘ نوید اور آغاز ثابت ہوگا ۔