پاک چین دوستی پر فخر ہے ۔ چینی صدر کے دورہ ٔپاکستان کے خطہ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے

جماعت اسلامی کے رہنماؤں میاں اسلم اور لیاقت بلوچ کی چینی صدر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے چین کے صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شرکت کی، اس وقت انہوں نے چائنہ کے صدر شی چن پنگ سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاک چین دوستی پر ہمیں فخر ہے ۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا دورہ ٔپاکستان معاشی اور دفاعی حوالے سے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے خطہ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چائینہ کیمونسٹ پارٹی سے ہمارا اچھا رابطہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے افکارکی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ تقریب میں میاں محمد اسلم اور لیاقت بلوچ کی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔