سینیٹر سراج الحق کی طرف سے چینی صدر کے دورے کا خیر مقدم

پیر 20 اپریل 2015 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے چین کے صدر شی چن پنگ کی پاکستان آمد پر ان کا بھر پور خیر مقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعاون میں اضافہ ہو گا نیز یہ کہ علاقائی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ چین نے گزشتہ چھ دھائیوں میں ہر لمحہ پاکستان کے دوست کا کردار ادا کیا ہے اور اس قیمتی رشتے پر پاکستانی فخر کرتے ہیں ۔ سرا ج الحق نے کہاکہ پاکستان کے تمام شہری اپنے معزز مہمان اور ان کے وفد کے لیے بھر پور جذبات رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے چین اور پاکستان کے عوام کے لیے سود مند ثابت ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :