چینی صدر کا دورہ پاکستان آناپاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کریگا‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی نے چائنہ سعودی عرب دوستی بنیادی اہمیت کی حامل ہے

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کابیان

پیر 20 اپریل 2015 22:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ چین کے صدر کا پاکستان آناپاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان کی خارجہ پالیسی نے چائنہ سعودی عرب دوستی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کا پاکستان آنااور مختلف امور پر پاکستان کے ساتھ معاہدے کرنا پاک چائنہ تعلقات کے استحکام کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

ہمیشہ ہر مشکل مرحلے میں چین اور سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی ہے اور پاکستان بھی چین اور سعودی عرب کو کسی بھی مشکل مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات کا مضبوط ہونا عوامی جذبات کے مطابق خارجہ پالیسی کی دلیل ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری غلط فہمیاں جو گزشتہ دنوں پھیلائی گئیں تھیں ان کو دور کرنے میں مدد لے گی۔

متعلقہ عنوان :