پاکستان کے پہلے فوجی حکمران سابق صدر جنرل ایوب خان کی 41ویں برسی منائی گئی

پیر 20 اپریل 2015 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان کے پہلے فوجی حکمران سابق صدر جنرل ایوب خان کی 41ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔قیام پاکستان کے وقت ایوب خان آرمی میں دسویں نمبر پر تھے۔ 1949ء میں مشرقی پاکستان سے واپسی پرانہیں ڈپٹی کمانڈر ان چیف بنا دیا گیا۔ وہ محمد علی بوگرہ کے دور میں بطور وزیر دفاع خدمات انجام دیتے رہے۔ صدراسکند مرزا نے 7اکتوبر 1958ء میں مارشل لا لگایا تو ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جنرل ایوب خان اقتدار کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے پاکستان کے صدر بن گئے ۔ بہت سے مورخین اس بات پہ متفق ہیں کہ ایوب خان نے پاکستان میں فوج کو سیاسی اقتدار کا راستہ دکھایا اور بعد کی بہت سی سیاسی حکومتیں محض نام کی عوامی حکومتیں رہ گئیں۔ تاہم کچھ مورخین پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کی گئی ان کی کوششوں کے بھی معترف ہیں۔ سابق صدر جنرل ایوب خان کا دور اقتدار 1958ء سے 1969ء تک کا ہے، وہ ریٹائرمنت کے بعد 20اپریل 1974ء کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :