سٹبلشمنٹ ڈویژن ، گریڈ20کے آفیسر کے وزارت قانون سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری

پولیس سروسز گروپ کے آفیسر بکار خاص کی چھٹی میں مزید9ماہ کی توسیع

پیر 20 اپریل 2015 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20کے آفیسر کے وزارت قانون سے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،پولیس سروسز گروپ کے آفیسر بکار خاص کی چھٹی میں مزید9ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گزشتہ روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ20 کے سینئر آفیسر شعیب میر میمن کی ٹرانسفر بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ پولیس سروسز گروپ کے گریڈ19 کے آفیسر بکار خاص(او ایس ڈی) اسکوارڈرن لیڈر(ر)محمد احمد کمال کی چھٹی میں مزید9مہینے کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی ڈپٹی سیکرٹری مشال خان آئندہ سال مارچ میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی