چینی صدر کے دورہ کے باعث عدالتی کارروائی متاثر، ایف ایٹ کچہری میں سینکڑوں مقدمات بغیرسماعت ملتوی

پیر 20 اپریل 2015 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)چینی صدر کی آمد کے موقع پر ایف ایٹ کچہری میں کوئی بھی حوالاتی پیش نہ کیا گیاجس وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کر ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

حوالات کی ڈیوٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے جوانوں سے چینی صدر کی سیکورٹی کی ڈیوٹی لی گئی ۔سینکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کیے جانے کے بعد سائلین تاریخیں ہی لے کر گھروں کو چلتے بنے۔