وزیر داخلہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل رآمد سے متعلق قرارداد پر ایوان میں جواب دیں،پانی و بجلی کے وزیر آئندہ متعلقہ وزیر ایوان میں موجود نہ ہوئے تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ریمارکس

پیر 20 اپریل 2015 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی قرارداد پر ایوان میں جواب دیں ، پانی و بجلی کے وزیر کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس آئندہ متعلقہ وزیر ایوان میں موجود نہ ہوئے تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کو آگاہ کیا کہ سوا تین بجے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی قرارداد پر بحث شروع کی گئی جس میں کئی ارکان نے حصہ لیا۔ قائد ایوان کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آ کر اس حوالے سے اظہار خیال کریں گے لیکن اجلاس کے اختتام تک وزیر داخلہ نہیں آئے۔

آئندہ سیشن میں وزیر داخلہ ایوان میں آ کر اس قرارداد کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے پانی و بجلی سے متعلقہ عوامی اہمیت کے معاملہ پر متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر کہا کہ چونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ نوٹس کے باوجود متعلقہ وزیر موجود نہیں، اگر آئندہ ایسا ہوا تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی